دنیا دارُالفنا ہے
یاد رکھیئے دنیا فنا ہونے والی ہے ، دنیا کی ہر شئے فانی ہے ، دنیا میں کوئی چیز باقی رہنے والی نہیں ہے ، یہ اونچے اونچے مکانات فنا ہو جائیں گے ، یہ فلک بوس پہاڑیں ختم ہو جائیں گے، یہ اونچے اونچے تناور درخت کا وجود مٹ جائے گا ، دنیا کے بڑے بڑے نامور بادشاہ کا کوئی نام و نشان باقی نہیں رہے گا ، بڑے بڑے طاقت ور جنگجو انسان کا وجو د مٹ جائے گا ۔ دھن اور دولت فنا ہو جائے گی ، یہ دنیا کی شان و شوکت فنا ہو جائے گی ، گویا کہ دنیا کی کوئی چیز باقی رہنے والی نہیں ۔ اگر کوئی چیز باقی رہنے والی ہے تو وہ ہے اللہ اور اس کے رسول کی محبت ، اگر کوئی چیز باقی رہنے والی ہے تو وہ ہے نیک اعمال ۔ اگر کوئی شئے باقی رہنے والی ہے تو وہ ہے خوف خدا ، اگر کوئی چیز باقی رہنے والی ہے تو وہ ہے گناہوں سے توبہ کرکے اس پر قائم رہنا۔
Post Views: 35