درود کی برکت سے نکاح ہوا
اللہ تبارک تعالیٰ نے جب آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو آپ کی پسلی سے ماں حوا کی تخلیق ہوئی ۔ حوا کو دیکھتے ہی حضرت آدم علیہ السلام کو شہوت پیدا ہوئی کیونکہ اللہ تبارک تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کے جسم اطہر میں شہوت بھی پیدا فرمادی تھی ۔ آدم علیہ السلام نے عرض کیا یا اللہ میرا نکاح اس کے ساتھ کردے ارشاد باری ہوا اے آدم اس کا مہر کیا ادا کرو۔ آدم علیہ السلام نے عرض کیا اے پرور دگا ر عالم میں کیا مہراد کروں ۔ میرے پاس مال وزر نہیں ہے ، روپئے پیسے نہیں ہیں ، میرے پاس نقد و جنس نہیں ہے ، میرے پاس دھن ودولت نہیں ہے ، ارشاد باری ہوا اے آدم تم پیدا ہوتے ہی عرش اعظم پر ایک نام لکھا ہوادیکھے تھے ۔ میں نے تم کو بتایا تھا کہ یہ میرے محبوب کا نام ہے تم نے مجھ سے پوچھا تھا کہ اے خالق کائنات کیا یہ مجھ سے بھی زیادہ عزیز ہے تو میں نے تم کو جواب دیا تھا ہاں اے آدم یہ مجھے تجھ سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ اے آدم میرے اس حبیب پر دس بار درود پڑھ دو مہر ادا ہوجائے گا ۔ آدم علیہ السلام نے عرض کیا یا اللہ میں اگر تیرے محبوب پر دس بار درود پڑھ دوں کیا میرانکاح حوا کے ساتھ ہوگا ۔ ارشاد باری ہوا ہاں ۔ حضرت آدم علیہ السلام نے دس بار پیارے حبیب پر درود پڑھا اور اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کا نکاح حضرت حوا کے ساتھ فرمادیا ۔
Post Views: 35