درود پڑھنے والے کا احترام
جو شخص پیارے حبیب پر درود پڑھتا ہے وہ محترم ہو جاتا ہے سبھی اس کی تعظیم کرتے ہیں ۔ انسان تو انسان درندے بھی درود پڑھنے والے کو تکلیف نہیں دیتا ، ایک ولی کامل حضرت ابوالحسن شاذبی ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سفر میں تھا ۔ دن ختم ہوجانے کے بعد جب رات آئی تو وہ جگہ کافی خطرناک تھی ، چاروں طرف درندے مجھے گزند پہنچانے کے لئے کوشاں تھے ۔ میں اونچی جگہ بیٹھ گیا اور کہا خدا کی قسم میں سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھوں گا کیونکہ حضور علیہ السلام کا فرمان ہے جو ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے تو اللہ تبارک تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ جب درود شریف پڑھ لیا تو کسی درندے نے مجھے تکلیف نہیں پہونچائی اور میں آرام سے رات بسر کیا۔ دیکھ لیا آپ نے درود کی برکت سے درندوں سے محفوظ رہے۔
Post Views: 24