خلافت ہاؤس بائیکلہ میں عید میلاد النبی کے تعلق سے مشاورتی مٹینگ
۷؍ ستمبر ۲۰۲۴ ءبروز سنیچر بعد نماز مغرب ،خلافت ہاوس بائیکلہ میں عید میلاد انبی کے تعلق سے ،خلافت کمیٹی ممبئی اور آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کی جانب سے ایک مشاورتی مٹینگ رکھی گئی ہے، جس کی سرپرستی و صدارت پیرطریقت ،معین المشائخ ،حضرت علامہ مولانا معین الدین اشرف اشرفی جیلانی ،سجادہ نشین خانقاہ عالیہ کچھوچھہ، و صدر ال انڈیا سنی جمعیۃ العلما ،فرمائیں گے عید میلا دالنبی اور گنپتی ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔ انہیں حالات کے پیش نظر ایک مشاورتی مٹینگ رکھی گئی ہے ، علما، ائمہ اور جلوس کمیٹی کے ذمہ داران سے گفت وشنید کے بعد جلوس کی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا تاکہ پُرامن طریقے سے جلوس نکالاجائے اور جلوس میں خرافات کے سد باب کے لئے بھی لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔مفتی محمد ابراہیم آسی نے کہا کہ اس مٹینگ کا مقصدشہر میں امن و شانتی کی فضا قائم رکھنا ۔
اور عاشقان رسول پُرامن طریقے سے جلوس محمدی کو نکال سکے۔ آپ سبھی سے گزارش ہے کہ مٹینگ میں شرکت فرماکر اپنےمفید مشوروں سے نوازیں ۔
الداعی ۔ آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما ، خلافت کمیٹی بائیکلہ ممبئی ۔
