حمدباری تعالیٰ

حمدباری تعالیٰ
وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو تیرا آستاں بتایا
تجھے حمد ہے خدایا
تمہیں حاکم برایا، تمہیں قاسم عطایا
تمہیں دافع بلایا، تمہیں شافع خطایا
کوئی تم سا کون آیا
وہ کنواری پاک مریم، وہ نفخت فیہ کادم
ہے عجب نشان اعظم مگر آمنہ کاجایا
وہی سب سے افضل آیا
یہی بولے سدرہ والے،چمن جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھان ڈالے تیرے پائے کا نہ پایا
تجھے یک نے یک بنایا
ہمیں اے رضا ؔتیرے دل کا پتہ چلا بمشکل
در روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا
یہ نہ پوچھ کیسا پایا