حلال یا حرام

حلال یا حرام
ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ ۸۶ پر فتاویٰ قاضی خان کے حوالے سے لکھتا ہے کہ
’’اپنی بیوی کی بہن سے شادی کرنا اسلام میں حلال ہے۔‘‘
محترم قارئین! آئیے سب سے پہلے اس کے جھوٹ کو ثابت کرنے کے لئے فتاویٰ قاضی خان کی اصل عربی عبارت پیش خدمت ہے تاکہ حقیقت واضح ہو جائے۔
فتاویٰ قاضی خان،جلد اول، کتاب النکاح، باب فی المحرمات، صفحہ ۱۶۹،
مطبوعہ حافظ کتب خانہ، مسجد روڈ کوئٹہ
لو تزوج امراۃ ثم نکح اختھا جاز نکاح الاولیٰ وبطل نکاح الثانیہ۔
ترجمہ: ’’اگر کسی شخص نے عورت سے نکاح کیا پھر اس کی بہن سے نکاح کیا تو پہلی سے نکاح جائز ہوگا اور دوسری سے نکاح درست نہ ہوگا۔‘‘
وضاحت آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔ کسی آدمی نے شادی کی پھر اس کے بعد بیوی کی بہن سے شادی کرلی تو پہلی بیوی کا نکاح درست ہے بعد میں جو اپنی سالی سے شادی کیا وہ نکاح ہوا ہی نہیں ہے۔