حضور علیہ السلام سے مصافحہ
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں جس نے عالم دین کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی ، جس نے عالم دین سے مصا فحہ کیا اس نے مجھ سے مصافحہ کیا ، جس نے عالم کی صحبت اختیار کی اس نے میری صحبت اختیار کی اور جس نے دنیا میں میری صحبت اختیا ر کی قیامت کے روز اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو جنت میں میرا ہم نشیں بنائے گا ۔
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ عرش کے نیچے مشک اذفر کا بنا ہوا شہر آباد ہے اس کے دروازہ پر فرشتہ روزانہ اس طرح منادی کرتا ہے سن لو جس نے عالم دین کی زیارت کی اس نے انبیاء کرام کی زیارت کی اور جس نے انبیاء کرام کی زیارت کی اس نے رب کی زیارت کی اور جس نے رب کی زیارت کی اس کے لئے جنت ہے ۔
Post Views: 25