حضرت عائشہ کی رخصتی

حضرت عائشہ کی رخصتی
حضرت حارثہ بن نعمان نے اپنا مکان حضور کو نذر کیا، اسی زمین پر ازواج کے مکانات بنائے گئے، حضرت عائشہ کا نکاح ہجرت سے قبل ہی مکہ میں ہو چکا تھا۔ رخصتی ہجرت کے سال مدینہ منورہ میں ہوئی۔ جب مسجد نبوی کی تعمیر مکمل ہوگئی لوگوں کو نماز کے لئے اکٹھا کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، لوگوں نے الگ الگ رائے پیش کی۔ حضرت عمر نے کہاکہ مسلم آبادی میں جاکر، الصلوٰۃ جامعہ، کا اعلان کریں ،حضرت بلال ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ اسی دوران حضرت عبداللہ بن زید انصاری نے خواب میں اذانِ شرعی کے الفاظ سنے، دوسرے صحابہ کو بھی اسی طرح کے خواب نظر آئے، آپ نے حضرت بلال کو اسی طرح اذان شرعی کا حکم دیا جو آج تک جاری ہے۔