حضرت سعد بن عائذ

حضرت سعد بن عائذ
حضرت سعد بن عائد بھی بارگاہ رسالت کے مؤذن تھے۔ ایک مرتبہ آپ نے ان پر دست شفقت پھیر کر برکت کی دعا دی ۔آپ نے ان کو مسجد قباکا مؤذن اور مسجد نبوی میں حضرت بلال کا نائب مقرر کیا۔مسجد قبا میں مستقل اور مسجد نبوی میں حضرت بلال کی غیر موجودگی میں اذان دیتے تھے۔ ان کا لقب سعدالقرظ ہے۔ ۷۴ھ؁ میں ان کا وصال ہوا۔