حضرت رقیہ

حضرت رقیہ
حضرت رقیہ اعلان نبوت سے سات سال پہلے حضرت خدیجہ کےشکم سے پیدا ہوئیں۔ اس وقت آپ کی عمر ۳۳؍ سال تھی۔ ان کا نکاح ابولہب کے بیٹے عتبہ سے ہوا تھا۔ لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ سورہ تبت یدا ،نازل ہوئی جس میں ابولہب کی ذلت اور مذمت کی گئی۔ ابولہب نے غصہ میں اپنے بیٹے کو مجبور کر دیا کہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے، اس نے طلاق دیدی۔ اس کے بعد آپ نے حضرت رقیہ کا نکاح حضرت عثمان سے کر دیا۔ دونوں میاں بیوی نے مکہ سے حبشہ ہجرت کی۔ پھر وہاں سے مدینہ منورہ ہجرت کئے اس لئے حضرت عثمان کا لقب، صاحب الہجرتین ہوگیا۔ جس دن جنگ بدر فتح ہوئی اسی دن ۲۰؍ سال کی عمر میں ان کا وصال ہوا۔ جنگ بدر کے سبب آپ نماز جناہ میں شریک نہ ہوسکے۔ ان کا حضرت عثمان غنی سے ایک فرزند پیدا ہوا تھا۔ جن کا نام عبداللہ تھا۔ اپنی ماں کے بعد ۴ھ؁ میں ۶؍ سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔