حدیث شریف
سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں {لَا یُوْمِنُ اَحَدُ کُمْ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبُّ اِلَیْہِ مِنْ وَالِدِہِ ووَلَدِہ النَّاسِ اَجْمَعِیْن} یعنی سرکارد و عالم کا فرمان ہے کہ کو ئی بھی مو من کامل نہیں ہو سکتا جب تک مجھے اپنے والدین اپنی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ سمجھے ۔ برادران اسلام اگر آپ کامل مو من بننا چاہتے ہیں تو رشتہ داروں سے زیادہ رسول سے محبت کرنا ہوگا ۔ اگر آپ مسلمان بننا چاہتے ہیں تو اپنے والدین سے زیادہ رسول سے محبت کرنا ہوگا ۔ اگر آپ ایمان والا بننا چاہتے ہیں تو دوست واحباب سے زیادہ رسول سے محبت کرنا ہوگا ۔ اگر آپ مومن بننا چاہتے ہیں تو اپنی اولاد سے زیادہ رسول سے محبت کرنا ہوگا ۔ حد تو یہ ہے کہ اگر آپ مومن کامل بننا چاہتے ہیں تو اپنی جان سے زیادہ رسول سے محبت کرنا ہوگا۔
آپ مومن کامل اس وقت بن سکتے ہیں جبکہ محبت رسول اپنی اولاد کی محبت پر غالب آجائے ۔ محبت رسول دوست احباب کی محبت پر غالب آجائے ، محبت رسول دھن دولت کی محبت پر غالب آجائے ، محبت رسول ہر چھو ٹے بڑے کی محبت پر غالب آجائے ، محبت رسول اپنی جان ومال کی محبت پر غالب آجائے اور یہی محبت رسول حقیقت میں محبت خدا ہے ، ہم نہیں کہتے بلکہ قرآن کہتا ہے {فاتبعونی یحیکم اللہ }
Post Views: 35