جہنمی ہیں

جہنمی ہیں
اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے{ والذین یوذون رسولہ لھم عذاب الیم } جو لوگ اللہ کے حبیب کو تکلیف دیتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب ہے ، بدمذہبوں نے رسول کو ایذا دینے میں کوئی کسر باقی نہ رکھا ، سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرکے تکلیف پہنچائی ، حضور علیہ السلام کی شان اقدس میں توہین کر کے ایذا پہنچائی ، اللہ تبارک وتعا لیٰ واضح لفظوں میں ارشاد فرماتا ہے جو میرے محبوب کو تکلیف پہنچائے اس کے لئے دردناک عذاب ہے ۔ اس آیت مقدسہ سے یہ بات روز روشن طرح عیاں ہوگئی کہ گستاخ رسول جہنمی ہیں اس لئے علماء عجم و عرب متفق ہو کر فتویٰ صادر فرماتے ہیں { من شک فی کفرہٖ و عذابہٖ فقد کفر } جس نے گستاخ رسول کے عذاب اور کفر میں شک کیا وہ کافر ہو گیا ۔ قر آن وحدیث اور اقوال فقہا ء سے ثابت ہے کہ گستاخ رسول جہنمی ہے اور یقینا ہونا بھی چاہئے کہ جس ذات اقدس کی وجہ سے کائنات کا وجود ہوا اس ذات اقدس کی شان میں توہین کرتے ہیں