جھوٹ سے پردہ ہٹا

جھوٹ سے پردہ ہٹا
ایک اور جھوٹ ملاحظہ کریں، ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ ۲۰؍ پر لکھتا ہے
’’پرورش کے لئے محمد کو ریگستان میں رہنے والے ایک خانہ بدوش میاں بیوی جوڑے کے سپرد کر دیا اس وقت محمد کی عمر صرف ۶؍ ماہ تھی۔‘‘
اب آئیے دیکھتے ہیں کے دیگر مذاہب میں بچوں کو دودھ پلانے کے تعلق سے کیا دستور ہے۔
دیانند سرسوتی اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش سملاس چھٹا میں لکھتا ہے کہ
’’جب بچہ پیدا ہو، چھ دن تک ماں کا دودھ پئے، چھٹے دن عورت باہر نکلے اور بچہ کو دودھ پینے کے لئے کوئی دائی رکھے۔‘‘
اس بات سے معلوم ہو گیا کہ دیگر مذاہب میں بھی بچے کے دودھ پلانے کے لئے دائی مقرر کی جاتی تھی۔
ملعون وسیم رضوی کی بکواس کے بعد اب حقیقی تاریخ کا جائزہ پیش کرتا ہوں حضور اقدس ﷺ کی عمر اس وقت چھ ماہ نہیں تھی بلکہ ولادت کے چند روز بعد ہی حضرت حلیمہ سعدیہ آپ کو اپنے ساتھ لے گئی تھیں۔ قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری اپنی مشہور زمانہ کتاب ’’رحمۃللعا لمین‘‘ کے صفحہ ۴۱؍ پر تحریر کرتے ہیں کہ
’’شرفاء مکہ کا دستور تھا کہ وہ اپنے بچوں کو جب کہ وہ آٹھ دن کے ہو جاتے تھے دودھ پلانے والیوں کے سپرد کرکے کسی اچھی آب و ہوا کے مقام پر باہر بھیج دیا کرتے تھے۔ اس دستور کے مطابق حضور ﷺ کو بھی حلیمہ سعدیہ کے سپرد کر دیا گیا۔‘‘
اس سے ملعون وسیم رضوی کا جھوٹ ظاہر ہوگیا۔