جنازہ کی جماعت نہیں
غسل کے بعدتین سوتی کپڑوں کا کفن آپ کو پہنایا گیا ۔نماز جنازہ کی جماعت نہ ہوئی۔ بلکہ فرداً فرداً پہلے مردوںنے، پھر عورتوں نے، پھر بچوں نے نماز جنازہ پڑھی۔ جنازہ حجرہ مبارکہ کے اندر ہی رکھا تھا۔ حضرت ابوطلحہ انصاری نے آپ کی قبر تیار کی ،جسم اطہر کو حضرت علی، حضرت فضل بن عباس، حضرت قثم بن عباس، حضرت اسامہ بن زید اور حضرت عبدالرحمن بن عوف نے قبر میں اتارا۔ اسی جگہ آپ کی قبر بنی جہاں آپ کا وصال تھا۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سنا ہے، ہر نبی اپنی وفات کے بعد اس جگہ دفن کیا جاتا ہے جہاں اس کی وفات ہوتی ہے۔
Post Views: 34