ثانی نظر آتے ہیں
معزز حاضران مجلس آپ اما م علم و فن کی زندگی کا ایک ایک گوشہ تغائر نظری سے مطالعہ کیجئے تو معلوم ہوگا کہ عبادت و ریاضیت میں غوث پا ک کا ثانی نظر آتے ہیں جب فقہی مسائل پر غور فکر کرتے ہیں تو امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ثانی نظر آتے ہیں ، جب فلسفہ میں قلم اٹھاتے ہیں تو امام غزالی رضی اللہ تعالی عنہ کے ثانی نظر آتے ہیں ، جب عشق نبی میں بولتے ہیں تو اویس قرنی کی زبان آپ میں نظر آتی ہے ، جب فتویٰ نویسی کرتے ہیں تو علامہ شامی کے ثانی نظر آتے ہیں، جب تفسیر کرتے ہیں تو علامہ سیوطی کے ثانی نظر آتے ہیں ، جب لوگوں کو جام معرفت پلاتے ہیں تو خواجہ اجمیری کے ثانی نظر آتے ہیں، جب علم غیب پر دلائل دیتے ہیں تو امام رازی کے ثانی نظر آتے ہیں ، حقیقت تو یہ ہے جب عشق مصطفی میں تڑپتے ہیں تو بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عکس آپ میں نظر آتا ہے ۔
Post Views: 30