تیسری ہجری کےحالات وواقعات
اسلام میں جنگ احد کی تاریخ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ۳ھ ۱۵؍ شوال بروز سنیچر، آپ فجر کے وقت اُحد پہونچے، حضرت بلال نے اذان دی، آپ نے نماز پڑھائی، میدان جنگ میں درجہ بندی شروع ہوگئی ،ابو سفیان کی بیوی ہند اور کفار قریش کی عورتیں دف بجا کر لشکر کفار کی حوصلہ افزائی کر رہی تھیں۔ آپ نے اسلامی جھنڈا،حضرت مصعب بن عمیر کو عطا فرمایا۔ عام جنگ شروع ہوگئی، کشت و خون کا بازار گرم ہوگیا۔ پچاس تیر انداز، درہ کی حفاظت پر مقرر کر دیئے گئے۔ مسلمان بڑی بہادری سے لڑے ،یہاں تک فاتح ہوگئے اچانک وہ پچاس تیر انداز جو، درہ پر مقرر تھے ،اپنی جگہ سے ہٹ گئے۔ کافروں نے موقع دیکھ کر واپس حملہ کر دیا اور مسلمانوں کی فتح، شکست میں بدل گئی۔
Post Views: 32