تیسرا نکاح

تیسرا نکاح
تیسرا نکاح آپ نے حضرت عائشہ سے فرمایا، جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیٹی تھیں ۔آپ کی والدہ کا نام رومان تھا۔ آپ کنواری تھیں، اعلان نبوت کے ۱۰؍ویں سال اور ہجرت سے ۳؍ سال قبل شوال کے مہینے میں آپ نے نکاح فرمایا ۔شوال ۲ھ؁ میں رخصتی ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر ۹؍ سال تھی۔ دو ہزار دو سو حدیثیں ان سے مروی ہیں۔ بخاری شریف اور مسلم شریف میںبھی آپ کی بہت سی حدیثیں مروی ہیں۔ آپ کی بیویوں میں صرف حضرت عائشہ ہی کنواری تھیں۔
۱۷؍ رمضان شب سہ شنبہ ۵۸ھ؁ میں مدینہ منورہ میں ۵۳؍ سال کی عمر میں وصال ہوا ۔نماز جنازہ حضرت ابوہریرہ نے پڑھائی۔ جنت البقیع میں آرام فرما ہوئیں۔