بیویوں کی بھرمار

بیویوں کی بھرمار
ڈاکٹر صاحب اسی کتاب کے صفحہ ۵۹۰ پر لکھتے ہیں کہ
شری رام کے باپ راجہ دشرتھ کی تین بیویاں، کوشلیا، سمتر اور کیکئی تو مشہور ہی ہیں۔ ان کے علاوہ بالمیکی رمائن میں راجہ دشرتھ کی ۳۵۳؍ رانیوں کا تذکرہ ہے جن سے بن واس کے وقت شری رام نے اجازت لی تھی جس کا بیان بالمیکی رمائن میں اس طرح ہے۔
رام نے اپنی تین سو پچاس مائوں کی طرف دیکھا تو وہ پہلی تین مائوں کی طرح غمزدہ دکھائی دیں۔ بالمیکی رامائن کے مطابق ہنومان جی کی بھی ۱۶؍ بیویاں تھیں جو شری بھرت نے ان کو تحفے میں دی تھیں۔ بالمیکی رمائن میں ہے کہ
شری بھرت نے ہنومان کو ایک لاکھ گائیں، ۱۰۰ ؍ اچھے گائوں اور ۱۶؍ لڑکیاں بیوی کی صورت میں تحفۃً دیں۔
اس طرح ثابت ہوتا ہے کہ ہنومان جی کی بھی ۱۶؍ بیویاں تھیں جب کہ ان کو برہمچاری یعنی نفس کش اور تنہا زندگی گزارنے والا کہا جاتا ہے۔
شری کرشن کی خاص بیویوں کی تعداد ۸؍ تھی اور سیکڑوں گوپیاں (معشوقائیں) تھیں، مہابھارت اور شری مد بھاگوت میں اس طرح تذکرہ کیا گیا ہے۔
ایک ہی نیک گھڑی میں الگ الگ جگہوں میں الگ الگ صورتیں اختیار کرکے شری کرشن نے ۱۶؍ ہزار لڑکیوں کے ساتھ ایک ساتھ شادی کی۔
کشیب رشی یہ ماریچ کے فرزند تھے ان کی شادی دکش پر جاپتی کی ۱۳؍ لڑکیوں کے ساتھ ہوئی تھی جن میں ادتی، دتی اور ونو خاص تھیں۔
رگوید کے مطابق سوبھری رشی نے راجا ماندھاتا کی ۵۰؍ لڑکیوں سے شادی کی تھی، یہ ایک بزرگ رشی تھے، انہوں نے ہر ایک بیوی سے سو سو بچے پیدا کئے۔
راجا ہرش چندیہ راجا ترشنکو کے بیٹے تھے ان کی سو بیویاں تھیں۔ وسودیو شری کرشن کے والد تھے، بھاگوت پران کے مطابق ان کی سات بیویاں تھیں جن میں دیو کی بھد را اور روہنی ان کی خاص رانیاں تھیں۔
دھرم گرنتھوں و دھرم شاشتروں اور مذہبی کتابوں کی عبارات اور تاریخی حوالہ جات کی روشنی میں ثابت ہوتا ہے کہ ایک سے زیادہ شادی کرنا اور ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ بیویاں رکھنا ہندو دھرم میں بھی جائز ہے۔ زمانہ قدیم سے لیکر اب تک ایسے شواہد موجود ہیں۔ یہودی اور اسرائیلی تواریخ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل کے انبیاء بھی ایک وقت میں کثیر تعداد میں بیویاں رکھتے تھے۔‘‘
ملعون وسیم رضوی اس کے حوارین اور اس کے یو رپ کے اسکالرچمچوں سے سوال ہے کہ
معاذ اللہ سو بار معاذ اللہ ۱۲؍ شادیاں کرنے کی وجہ سے حضور اقدس ﷺ اگر سوپر مین آف سیکس یا سیکس ڈومین ہیں تو۔۔۔۔۔
رام کے باپ راجا دشرتھ جس نے تین بیویاں اور ۳۵۳ ؍رانیاں رکھی تھی ان کو کیا کہیں گے؟
ہنومان جی کی ۱۶؍ بیویاں تھیں ان کو کیا کہیں گے؟
شری کرشن کی ۸؍ بیویاں اور سیکڑوں معشوقائیں تھی ان کو کیا کہیں گے؟
کشیب رشی کی ۱۳؍ بیویاں تھیں ان کو کیا کہیں گے؟
سوبھری رشی کی ۵۰؍ بیویاں تھیں ہر ایک سے سو سو بچے پیدا کئے ان کو کیا کہیں گے؟
راجہ ہرش چند کی سو بیویاں تھیں ان کیا کہیں گے؟
وسودیو کی سات بیویاں تھیں ان کو کیا کہیں گے؟