بشریت میں حکمت
آپ غور کیجئے تو نبی کی بشریت میں بے شمار حکمتیں نظر آئیں گی آپ تاریخ پڑھئے تو معلوم ہوگا کہ عیسائی عیسی علیہ السلام سے دو معجزے دیکھے ، ایک بغیر باپ کے پیدا ہونا اور دوسرا مردوں میں جان ڈال دینا اور بیماروں کو شفا دینا تو عیسیٰ علیہ السلام کو ابن اللہ کہنے لگے ۔ خدا کا بیٹا کہہ کر پکارنے لگے ۔ یہودیوں نے حضرت عزیز علیہ السلام سے صرف ایک معجزہ دیکھا تو خدا کا بیٹا کہنے لگے ، ہمارے نبی نے ہزاروں معجزے دکھائے باطلوں نے طرح طرح کے معجزے دیکھے ۔ چاند دو ٹکڑا ہو گیا ۔ اشارے سے ڈوبا ہوا سورج لوٹ آیا ۔ حکم سے بادل آکر برسا اور اشارہ پا کر پھٹ گیا حضور کے حکم سے دو درخت جو دور دور تھے آپس میں جڑ گئے ۔ کنکریوں نے کلمہ شہادت پڑھا ، تھوڑے سے کھانے سے لشکر کاپیٹ بھر گیا ، انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری ہوئے ، اشارے پر مردہ زندہ ہوئے ، بے شمار معجزات کا ظہور ہوا ۔ اندیشہ تھا کہ حضور علیہ السلام کو بھی کوئی خدا کا بیٹا نہ کہنے لگے اسی لئے خود ارشاد فرمایا کہ میں تمہاری طرح بشر ہوں میرے معجزات کو دیکھ کر مجھے خدا کا بیٹا نہ کہنا ، میں تمہاری طرح بشر ہوں اور خدا کا محبوب ہوں ، دونوں جہاں کانبی ہوں ۔
Post Views: 34