اُس زمانے کی عورت اور اِس زمانے کی عورت
محترم حضرات اس زمانے کی عورتوں اور اس زمانے کی عورتوں میںکا فی فرق ہے اس زمانے کی عورتیں خود محکوم اور مرد کو حاکم سمجھتی تھیں ۔ اس زمانے کی عورتیں خود کو حاکم اور شوہر کو محکوم سمجھتی ہیں۔ اس زمانے کی عورتیں اپنے بچوں کو ہنر کی تعلیم دیتی تھیں اس زمانے کی عورتیں اپنے بچوں کو کرکٹ اور میچ کی تعلیم دیتی ہیں ۔ اس زمانے کی عورتیں اپنے گھروں کے طاق میں قرآن سجانا پسند کرتی تھیں اور اس زمانے کی عورتیں اپنے گھروں کے طاق میں ٹی وی اور وی سی آر سجانا پسند کرتی ہیں ۔اس زمانے کی عورتیں پارسا شوہر پسند کرتی تھیں اس زمانے کی عورتیں فیشن پرست شوہر پسند کرتی ہیں اس زمانے کی عورتیں چہار دیواری میں رہنا باعث فخر سمجھتی تھی اس زمانے کی عورتیں شہر بازار ، تفریح گاہوں میں گھومنا ترقی سمجھتی ہیں ۔ میری ماں اور بہنو یاد رکھو جب تک اپنی روش کو ترک کرکے اس زمانے کی عورتوں کے نقش ِقدم پر نہ چلو گی دونوں جہان کی بھلائیاں حاصل نہیں کرسکتیں ۔
ہزارہا لعنت تیری ذات پر
اگر نہ ہو محفوظ تیری نہ رہا
Post Views: 24