انتساب
میں اپنی کتاب ’’قرآن کی روشنی‘‘ کو اپنی والدہ محترمہ حجینہ بیگم کی جانب منسوب کرتا ہوں جو میری کم سنی میں داغ مفارقت دے کر اپنے خالق حقیقی سے جاملیں جن کی دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ مجھے قلم پکڑنے کا شعور آیا۔
میں آج بھی ان کے پیار بھرے الفاظ اور شفقت آمیز لمس محسوس کرتا ہوں جن کی آخری وصیت تھی بیٹا تم علم دین حاصل کرنا۔
اللہ عز و جل شانہ اپنے محبوب علیہ الصلوٰۃ و السلام کے صدقے میری مرحومہ والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
طالب دعاء
احقر محمد ابراہیم آسیؔ
Post Views: 23