ام کلثوم

ام کلثوم
حضرت ام کلثوم ،اعلان نبوت سے چھ سال پہلے حضرت خدیجہ کے شکم سے پیدا ہوئیں ۔یہ آپ کی تیسری صاحبزادی تھیں۔ ان کا پہلا نکاح ابولہب کے بیٹے عتیبہ سے ہوا، ابولہب کے کہنے پر رخصتی سے پہلے ہی طلاق دیدی۔ حضرت رقیہ کے انتقال کے بعد آپ نے ان کا نکاح حضرت عثمان غنی سے کردیا۔ ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ شعبان ۹ ؁ھ میں حضرت ام کلثوم کی وفات ہوئی۔ آپ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔جنت البقیع میں تدفین کی گئیں۔