امام عشق ومحبت
امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ تمام خوبیوں کے جامع تھے ، آپ علم و عمل میں یکتا کے روزگار تھے ان کی ذات میں زہد وتقوی تھا ، فقر و استغاء ، جود و سخا ، علم و بردباری بدرجہ اتم موجود تھا ، آپ کی ذات میں احسان و ایثار ، طہارت و پاکیزگی ضبط و تحمل موجزن تھا ، آپ کی ضمیر میں صبر و رضا ، ایمان و ایقان تھا آپ کے قلب میں درویشی اور حُسن واخلاق شامل تھا ۔ آپ کی زندگی کا مطالعہ کرنے کے بعد بے ساختہ زبان سے جامع الصفات جیسے الفاظ جاری ہو جاتے ہیں آپ کے اذہان میں مجتہدانہ شان تھی ، دینی کتابوں کے بالغ نظر مصنف بھی تھے آپ کی ذات ایک عظیم تحریک تھی ، آپ ایک مصلح اور ایک ولی کامل تھے آپ کا فیصلہ فقہائے عالم کے لئے سند و شہادت کا درجہ رکھتا تھا ، آپ کا فیض سیماب رحمت بن کر اٹھا تو اٹھتا چلا گیا ، بڑھا اور بڑھتا ہی چلا گیا پھیلا تو پھیلتا ہی چلا گیا ، علم ودانش کی کھیتیاں سر سبز شاداب ہوتی چلی گئیں ، آپ کنواں نہ تھے کہ لوگ وہاں جاکر پیاس بجھاتے بلکہ آپ فیض کے بادل تھے ہر جگہ خود ہی جاکر برستے۔
Post Views: 30