امام احمد رضا کا چرچہ
معزز سامعین امام احمد رضاؔ کا چرچا ساری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ۔ امام احمد رضاؔ کی عظمت سب کو تسلیم ہے ۔ امام احمد رضاؔ کی رفعت روز بروز بلندی کی طرف رواں ہے ، امام احمد رضاؔ کی شہرت صرف ہندوستان کی چہار دیواری ہی میں محدود نہیں بلکہ سرزمین ِ عرب میں بھی ہے، لندن کی یونیورسیٹیوں میں ہے ، امریکہ کے شہروں میں ہے ، حل وحرم میں ہے ، امام احمد رضا کی ذات مدبر کی تدبیر میں ہے ، مفکر کی فکرمیں ہے ، پروفیسر کے مطالعہ میں ہے ، محقیق کی تحقیق میں ہے ، مفتی کے فتوی میں ہے جب امام احمد رضا کی زندگی کا مطالعہ کوئی دانشور کرتے ہیں تو امام احمدرضا کی عظمت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں ، جب کوئی محقیق امام احمد رضا کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو امام احمد رضاکی تحقیق کے سامنے اپنا سر جھکا دیتے ہیں ، جب کوئی مفکر امام احمد رضا کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو امام احمد رضا کی فکر کے سامنے اپنا سر جھکا دیتے ہیں ، جب کوئی مدبر اعلیٰ حضرت کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو اعلیٰ حضرت کی تدبر کے سامنے سر عقیدت کو جھکا دیتے ہیں ۔ جب کوئی مفسر اعلیٰ حضرت کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو اعلیٰ حضرت کی تفسیر کے سامنے سر خم کئے ہوئے نظر آتے ہیں اس لئے کہ اعلیٰ حضرت تمام خوبیوں کے جامع ہیں ۔
Post Views: 30