اللہ تعالیٰ کا احسان
یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ بندہ گناہ کرتا ہے کسی گناہ کا مرتکب ہو جاتا ہے پھر اللہ تبارک تعالیٰ کی بارگاہ میں صدق دل سے توبہ کرتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے سارے گناہ معاف فرمادیتا ہے ۔ جو شخص توبہ کرکے توبہ پرقائم رہتا ہے تو اللہ تبارک و تعالی اس سے بہت خوش ہوتا ہے ۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب مکاشفۃ القلوب میں لکھتے ہیں ۔حدیث قدسی ہے اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے اگر میرا بندہ گناہ نہ کرے اور مجھ سے معافی نہ مانگے تو اس قوم کو مٹا دوں اس کے بدلے دوسری قوم پیدا کروں جو گناہ کرئے اور مجھ سے معافی مانگے ۔
Post Views: 24