اللہ تعالیٰ راضی رہتا ہے
نزہۃ المجالس میں ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے عرش کے نیچے ایک فرشتہ پیدا فرمایا ہے جس کا سر انسان جیسا ہے اس کے ستر ہزار بازو ہیں اور ہر بازو پر فرشتوں کی ایک ایک جماعت موجود ہے اور اس کے داہیں رخسار پر سورہ اخلاص تحریر ہے اور بائیں رخسار پر{ اشھد ان لاالہ الا اللّٰہ} اور پیشانی پر سورہ فاتحہ لکھی ہوئی ہے اور اس کے سامنے فرشتوں کی ستر ہزار صفیں موجود ہیں جو ہر وقت سورہ فاتحہ کا ورد کرتے رہتی ہیں ۔ جب بندہ مومن سورہ فاتحہ کی تلاوت کرتا ہے اور { ایاک نعبد و ایاک نستعین } پر پہنچتا ہے تو تمام فرشتے سجدے میں چلے جاتے ہیں ۔ اللہ تبارک و تعا لیٰ ان فرشتوں سے فرماتا ہے اے فرشتو اپنے سروںکو اٹھا ؤ میں تم سب سے خوش ہوں ، فرشتے یہ سن کر اللہ تبارک وتعالیٰ سے عرض کرتے ہیں اے مولائے کائنات امت محمدیہ میں سے جو کوئی سورہ فاتحہ کی تلاوت کرے اس بھی راضی ہو جا تو اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے اے فرشتو! تم گواہ ہو جاؤ میرے محبوب کی امت میں سے جو کوئی سورہ فاتحہ کی تلاوت کر ے گا میں اس سے راضی ہوں ۔
محترم سامعین کرام ! اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سے راضی ہو جائے تو زیادہ سے زیادہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کیجئے ۔ سورہ فاتحہ کو اپنی ورد میں رکھئے۔
Post Views: 18