الزام بغیر ثبوت کے

الزام بغیر ثبوت کے
ملعون وسیم رضوی حضور اکرم ﷺ کے بارے میں اپنی کتاب کے صفحہ ۸ پر لکھتا ہے
’’محمد کا غلاموں کے ساتھ اغلام بازی کرنا‘‘
اپنی پوری کتاب میں اغلام بازی کے تعلق سے نہ کوئی حدیث لکھی نہ کسی تاریخی کتاب اور نہ ہی کسی جریدہ و رسالہ کا حوالہ دیا اور نہ ہی کسی کا کوئی قول پیش کیا ہے۔ پوری کتاب میں کوئی حوالہ نہیں ہے اس کے باوجود اغلام بازی کی نسبت حضور اقدس ﷺ کی طرف کرتا ہے اس سے بڑا الزام تراش اور جھوٹا کون ہوگا۔
جب کہ اغلام بازی کے بارے میں اللہ کے نبی نے لعنت فرمائی ہے۔
جامع ترمذی جلد اول، صفحہ نمبر ۵۹۷، ابواب الرضاع، حدیث نمبر ۱۱۶۵
’’حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھتا جو کسی مرد یا عورت سے غیر فطری عمل کرے۔‘‘