اعضاء کی گواہی

اعضاء کی گواہی
برادران اسلام ! آپ یادرکھیئے ایک دن خدا کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہوگا ۔ ایک دن موت ضروری ہے ، قیامت کے دن ایک ایک چیز کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندے سے پو چھے گا کہ میں نے تم کو عمر دی ، آنکھ عطاء کئے ، ہاتھ پیر دیئے، تمہیں بے انتہا نعمتیں دیں تم میرے لئے دنیا سے کیا لائے ہو ، تم نے زندگی میں کون سی عبادت کی ہے ؟ اپنی عمر کو میری عبادت میں صرف کئے ہو یا دنیاوی کا موں میں صرف کئے ہو ، اپنی آنکھوںسے تلاوت قرآن کئے ہو یا نہیں ، اپنے ہاتھ سے خیرات کئے ہویا نہیں ، اپنے ہاتھ سے مظلوموں کی مدد کئے ہو یانہیں ، اپنے پیر سے چل کر مسجدوں کی طرف گئے یا نہیں ، اسی طرح سے ہر ایک بات کا جواب لیا جائے گا ۔ اگر آپ نے اپنے ہاتھوںسے چوری کی ہے تو خود آپ کے ہاتھ گواہی دیں گے کہ یا اللہ اس بندے نے مجھ سے چوری کرائی ہے۔ اگر آپ نے اپنی آنکھوں سے بُری چیز دیکھیں گے تو آپ کی آنکھیں گواہی دیں گی کہ یا اللہ اس بندے نے مجھ سے بُر ی چیز دیکھی ہے ۔ اس طرح سے آپ کے اعضاء آپ کے ہی خلاف گواہی دیں گے اور آپ لا جواب ہو جائیں گے ۔ اس لئے ہم پر لازم ہے کہ ہم گناہوں سے توبہ کریں اپنے اعضاء سے نیک کام لیں توبہ کرکے اس پر قائم رہیں تاکہ ہمارے خلاف گواہی نہ دیں ۔