اسلام سب سے اچھا مذہب
معزز سامعین کرام ! دنیا میں جتنے مذاہب ہیں سب سے عمدہ مذہب مذہب ِ اسلام ہے ۔ اسلام حسن و سلوک میں سب سے آگے ہے ۔ اسلام کردار و گفتار میں سب سے آگے ہے ، اسلام طہارت و پاکیزگی میں سب سے آگے ہے ، اسلام بے باکی وحق گوئی میں سب سے آگے ہے ، اسلام تمام مذاہب پر حاوی ہے ۔ تاریخ کا مطالعہ کیجئے تو معلوم ہوگا کہ کوئی مذہب ایسا نہیں جو انسان کی زندگی کے ہر گوشے میںرہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہو ، صرف مذہب اسلام ہے جو انسانی زندگی میں ہر جگہ رہنما ثابت ہورہاہے ۔ بانی اسلام محمد عربی صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ سرکار مدینہ صلی اللہ علہ و سلم کی زندگی ہماری جلوت میں رہنمائی کرتی ہے ، ہماری خلوت میں رہنمائی کرتی ہے، سفر میں رہنمائی کرتی ہے، حضرمیں رہنمائی کرتی ہے، رات میں رہنمائی کرتی ہے، دن میں رہنمائی کرتی ہے، صبح میں رہنمائی کرتی ہے، شام میں رہنمائی کرتی ہے، تجارت میں رہنمائی کرتی ہے ، کاروبار میں رہنمائی کرتی ہے، معاملات میں رہنمائی کرتی ہے، گھریلو معاملہ میں رہنمائی کرتی ہے ، گویا سرکار کی زندگی ہماری زندگی کے ہر ہر گوشے میں رہنمائی کرتی ہوئی نظر آتی ہے ۔ دنیا میں کوئی پیشوا ایسا نہیں ہے جس کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔ صرف سر کار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔ اگر آج دنیا والے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اپنالیں ، اگر دنیا والے اسلامی قانون کو نافذ کریں تو سارے ممالک میں امن و امان قائم ہو جائے گا ، جرائم ختم ہو جائیں گے تمام برائیاں دور ہو جائیں گی ۔
Post Views: 23