اسلامی قانون سب کے لئے رحمت
اسلامی قانون سب کے لئے رحمت ہے اگر ساری دنیا میں اسلامی قانون نافذ ہو جائے تو مظلوموں کو انصاف مل جائے گا سرمایہ داروں کو امان مل جائے گا ، عورتوں کی عزت و آبرو کی حفاظت ہوجائے گی، کمزوروں کو سہارا مل جائے گا ، مسافروں کو چین و سکون مل جائے گا دنیا میں امن وامان قائم ہو جائے گا۔
محترم حاضران مجلس ! آج کا قانون بہت کمزور ہے ، آج عصمت دری کے واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں ، آئے دن کسی نہ کسی لڑکی کی عزت لوٹی جارہی ہے وجہ کیا ہے ؟ وجہ صرف یہ ہے کہ قانون مضبوط نہیں ہے ، قانون سخت نہیں ہے اگر لڑکی عصمت دری کی جاتی ہے تو زیادہ سے زیادہ مجرم کو چند ماہ کی سزا ہو جاتی ہے اس کے آگے کچھ نہیں ہو تا مجرم اور دلیر ہو جاتا ہے دوسرے لوگوں کا دل بھی اس کی طرف مائل ہو جاتا ہے کیونکہ اس سزا سے کوئی خائف نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ زنا بالجبر کی واردات زوروں پر ہے اگر آپ اس برائی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو اسلامی قانون کو اپنائیے کیونکہ اسلامی قانون کے مطابق اس جرم کے کرنے والے کو ایسی سزا منتخب ہے کہ اس کے لئے بھی عبرت ہے اور دوسروں کے لئے بھی عبرت ہے ۔ اس سزا کو جب دوسرے اپنی آنکھوں سے ایکبار دیکھ لیں گے اس گناہ کو کرنا تو دور کی بات اس کا تصور ذہن میں نہیں لائیں گے کیونکہ زنا کی سزا سنگسار ہے ۔ ایک چوراہے پر زانی اور زانیہ کو کھڑا کردیا جائے ۔ اس پر اتنا پتھر مارا جائے کہ وہ ہلاک ہو جائے ۔ جب دنیا والے اس سزا کو دیکھ لیں گے تو دوبارہ اس جرم کوکرنے کی ہمت نہیں کریں گے اور معاشرہ سے یہ برائی خود بخود ختم ہو تی چلی جائے گی ۔
Post Views: 36