درود شریف

درود شریف
نحمدہ وَنَسْتَیعنُہ وَنَسْتَغْفِرْہُ وَنُوْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ
وَنَعُوذُبِاللّٰہِ مِنْ شُرُورِ اَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیّٰاتِ اَعْمَالِنَامَن
یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّلہُ مَنْ یُضْلِلْہُ فَلَا ھَادِی لہُ وَنَشْھَدُ اَن
لَّااِلٰہَ الَّااللّٰہ ُوَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ونَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ
و رسولہ امَّا بَعْدُ  فَقَدْ قَالَ اللّٰہ تَعَالی فِی القُرآنِ الْمَجَیْدِ
 اَعُوْذُ بِاللّٰہ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم واِنَّ اللّٰہ وَ مَلَئکتہ
یصلّونَ عَلی النَّبی صَدَقَ اللّٰہُ الْعَظِیم
وَ بَلغّنَا رَسُولَہُ النّبی الْکَریْم
برادران اسلام! ابھی ابھی میں نے جس آیت کریمہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ہے اس کا مطلب بیان کرنے سے پہلے آئیے آپ اور ہم مل کر  سید ابرار و اخیار ، شہنشاہ ذی وقارعرب کے ناقہ سوارسیاح لا مکاں ، شفیع المذنبین ، طٰہٰ و یٰسن ، مالک انس و جاں ، کائنات کے اولیں فصل بہار ،رسول اعظم ، نیر اعظم گنبد میں آرام فرمانے والے آقا احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دربارگوہر بار میں نہایت ہی عقیدت و محبت کے ساتھ درودشریف کا نذرانہ پیش فرمانے کی سعادت حاصل کریں ۔
{ اَللّٰھُمَّ صَلی عَلیٰ سَیْدِنَا مولنا محمد بارک وسلم صلاہ و سلاماعیک یا رسول اللہ }
میں مجرم ہوں  آقا  مجھے ساتھ لے لو
 کہ رستے ہیں ہیں جا بجا تھانے والے
گفت چوں خوانیم بر احمد درود
 می  شود شریں تلخی راد  بود!
برادران اسلام ابھی میں نے جس آیت کریمہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ۔ اس لئے خالق کائنات اس امر کے ساتھ یوں ارشاد فرماتا ہے۔{یایھا الذین آمنوا صلو ا علیہ و سلموا تسلیماً } اے ایمان والوں پیارے حبیب پر صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کروکیونکہ اللہ اور اس کے فرشتے بھی نبی کریم پر درود بھیجتے ہیں ۔ قرآن شریف کی تلاوت کیجئے تو بے شمار احکام ملیں گے لیکن ساتھ ساتھ خالق کا ئنات نے یہ نہیں فرمایا کہ ایمان والو! اللہ وہ کام کرتا ہے تم بھی کرو ، پورا قرآن مطالعہ کرلو کہیں یہ نہیں ملے گا کہ خدا نماز پڑھتا ہے تم بھی پڑھو ،خدا روزہ رکھتا ہے اے ایمان والو! تم بھی روزہ رکھو ، کیں یہ نہیں ملے گا خدا زکوٰۃ دیتا ہے تم بھی دو ،کہیں یہ نہیں ملے گا خدا خیرات کرتا ہے تم بھی کرو ، کہیں یہ نہیں ملے گا خدا حج کرتا ہے تم بھی کرو ،کہیں یہ نہیں ملے گا خدا عبادت کرتا ہے تم بھی کرو، لیکن جب باری آئی اپنے محبوب پر درود پڑھنے کی جب باری آئی اپنے حبیب پر درود پڑھوانے کی ، جب باری آئی اپنے نبی پر درود کا نذرانہ پیش فرمانے کی ، جب باری آئی نبی پر درودبھیجوانے کی تو سب سے پہلے اپنے فعل کا اظہار فرمایا ، سب سے پہلے اپنے کام کو ظاہر فرمایا ۔ {اِنَّ اللّٰہ وَمَلَئکِتُہ یصلّونَ عَلی النَّبی}بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں {یایھا الذین آمنوا} اے ایمان والو{صلو ا علیہ و سلموا تسلیما} پیارے نبی پر تم بھی خوب خوب درود و سلام پڑھا کرو۔